لاہور چیمبر نے وفاقی بجٹ 2016-17ءکو خوش آئند قرار دے دیا بجٹ میں پانچ بڑے سیکٹرز کو زیروریٹڈ سہولت دینے سے برآمدات بڑھیں گی، ڈیری اور لائیوسٹاک سیکٹرز کو سہولیات دینے کے دور رس نتائج برآمد ہونگے، انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس ریفنڈ کلیمز کی ادائیگی کا خیر مقدم، بجٹ میں اٹھائے جانے والے اچھے اقدامات سے شعبہ زراعت،صنعت سمیت دیگر شعبوں میں بہتر ی آئے گی ،ممتاز صنعتکاروں تاجروں …
لاہور چیمبر نے وفاقی بجٹ 2016-17ءکو خوش آئند قرار دے دیا
لاہور چیمبر نے وفاقی بجٹ 2016-17ءکو خوش آئند قرار دے دیا
بجٹ میں پانچ بڑے سیکٹرز کو زیروریٹڈ سہولت دینے سے برآمدات بڑھیں گی، ڈیری اور لائیوسٹاک سیکٹرز کو سہولیات دینے کے دور رس نتائج برآمد ہونگے، انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس ریفنڈ کلیمز کی ادائیگی کا خیر مقدم، بجٹ میں اٹھائے جانے والے اچھے اقدامات سے شعبہ زراعت،صنعت سمیت دیگر شعبوں میں بہتر ی آئے گی ،ممتاز صنعتکاروں تاجروں کا وفاقی بجٹ پر اظہار خیال
لاہور۔3 جون(اے پی پی ) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے وفاقی بجٹ 2016-17ءپر ملے جلے ردّ عمل کا اظہارکرتے ہوئے اسے زرعی شعبہ اور ٹیکس وصولیوں کا محور قرار دیا ہے۔ بجٹ تقریر کے فورا بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ پانچ بڑے سیکٹرز کو زیروریٹڈ سہولت دینا اچھا قدم ہے، اس سے برآمدات بڑھیں گی۔ انہوں نے انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس ریفنڈ کلیمز کی ادائیگی کا بھی خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ کارپوریٹ ٹیکس میں ایک فیصد کمی اچھا قدم ہے لیکن یہ کافی نہیں۔









