لاہور۔28جنوری (اے پی پی):لاہور کی سردی نے آسٹریلوی کپتان مچل مارش کو حیران کر دیا، جنہوں نے اعتراف کیا کہ وہ پاکستان کے موسم کا درست اندازہ نہیں لگا سکے۔مچل مارش کا کہنا تھا کہ انہیں توقع نہیں تھی کہ پاکستان، خاص طور پر لاہور میں موسم اتنا سرد ہوگا، جس کے باعث وہ مناسب گرم کپڑے ساتھ لانا بھول گئے۔ انہوں نے مسکراتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے …
لاہور کی سردی نے آسٹریلوی کپتان کو چونکا دیا، مچل مارش گرم کپڑے لانا بھول گئے

مزید خبریں
لاہور۔28جنوری (اے پی پی):لاہور کی سردی نے آسٹریلوی کپتان مچل مارش کو حیران کر دیا، جنہوں نے اعتراف کیا کہ وہ پاکستان کے موسم کا درست اندازہ نہیں لگا سکے۔مچل مارش کا کہنا تھا کہ انہیں توقع نہیں تھی کہ پاکستان، خاص طور پر لاہور میں موسم اتنا سرد ہوگا، جس کے باعث وہ مناسب گرم کپڑے ساتھ لانا بھول گئے۔
انہوں نے مسکراتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ماننا پڑے گا کہ میں نے زیادہ گرم کپڑے پیک نہیں کیے تھے، معلوم نہیں تھا کہ یہاں اتنی سردی ہوتی ہے، اب آئندہ کے لیے یہ بات ضرور ذہن میں رکھوں گا۔لاہور کی سرد ہوائیں جہاں شائقین کرکٹ کے لیے خوشگوار ثابت ہو رہی ہیں،
وہیں آسٹریلوی کھلاڑیوں کے لیے یہ موسم ایک نیا تجربہ بن گیا ہے، اور مچل مارش کی یہ بات ٹیم کے لیے ایک دلچسپ یادگار لمحہ بن چکی ہے۔پاکستان کے دورے پر موجود آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو کرکٹ کے ساتھ ساتھ موسم کی ایک غیر متوقع آزمائش کا بھی سامنا ہے۔








