لاہور ہائیکورٹ نے دو غیر ملکی خواتین سے مبینہ زیادتی اور اغوا کے مقدمے میں گرفتار ملزم وحید طاہر کی بازیابی اور مبینہ غیر قانونی حراست کے خلاف درخواست پر ایس ایچ او تھانہ ڈیفنس سی سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 20 جولائی تک ملتوی کر دی
لاہور ہائیکورٹ،غیر ملکی خواتین سے زیادتی و اغوا کے مقدمے میں گرفتار ملزم کی بازیابی کی درخواست پر ایس ایچ او تھانہ ڈیفنس سی سے رپورٹ طلب

مزید خبریں
لاہور۔13جولائی (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے دو غیر ملکی خواتین سے مبینہ زیادتی اور اغوا کے مقدمے میں گرفتار ملزم وحید طاہر کی بازیابی اور مبینہ غیر قانونی حراست کے خلاف درخواست پر ایس ایچ او تھانہ ڈیفنس سی سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 20 جولائی تک ملتوی کر دی۔جسٹس عبہر گل نے ملزم کی والدہ ممتاز بی بی کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے رانا انتظار حسین ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ پولیس تین جولائی کو وحید طاہر کو گھر سے لے گئی لیکن عدالت میں پیش نہیں کیا گیا ۔ عدالت نے ایس ایچ او تھانہ ڈیفنس سی سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 20 جولائی تک ملتوی کر دی۔








