لاہور ہائیکورٹ،منشیات کیس کے مجرم کی سزا کے خلاف اپیل خارج

لاہور ہائیکورٹ نے منشیات کے مقدمے میں سزا یافتہ مجرم محمد مالک کی 9 سال قید کے خلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے سیشن عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا

لاہور۔20مئی (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے منشیات کے مقدمے میں سزا یافتہ مجرم محمد مالک کی 9 سال قید کے خلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے سیشن عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا ۔ جسٹس شہرام سرور کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے اپیل پر سماعت کی۔ مجرم کی جانب سے شاہد شوکت ایڈووکیٹ نے دلائل پیش کیے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد اپیل خارج کرتے ہوئے سزا برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔