لاہور ہائیکورٹ ،ٹولنٹن مارکیٹ کے قریب پارکنگ پلازہ بنانے کے اقدام کے خلاف درخواست پنجاب حکومت کے جواب کے بعد نمٹا دی گئی

لاہور۔29دسمبر (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے شہر کی تاریخی ٹولنٹن مارکیٹ کے قریب پارکنگ پلازہ بنانے کے اقدام کے خلاف درخواست پنجاب حکومت کے جواب کے بعد نمٹا دی۔ جسٹس شاہد کریم نے شہری ڈاکٹر اعجاز احمد کی درخواست پر سماعت کی۔ پنجاب حکومت کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ حکومت ٹولنٹن مارکیٹ کے قریب کسی قسم کا پارکنگ پلازہ تعمیر نہیں کر رہی بلکہ وہاں لاہور میوزیم کا …

لاہور۔29دسمبر (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے شہر کی تاریخی ٹولنٹن مارکیٹ کے قریب پارکنگ پلازہ بنانے کے اقدام کے خلاف درخواست پنجاب حکومت کے جواب کے بعد نمٹا دی۔ جسٹس شاہد کریم نے شہری ڈاکٹر اعجاز احمد کی درخواست پر سماعت کی۔ پنجاب حکومت کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ حکومت ٹولنٹن مارکیٹ کے قریب کسی قسم کا پارکنگ پلازہ تعمیر نہیں کر رہی بلکہ وہاں لاہور میوزیم کا نیا بلاک بنایا جا رہا ہے۔ عدالت نے پنجاب حکومت کے موقف کو ریکارڈ کا حصہ بناتے ہوئے قرار دیا کہ درخواست پر مزید سماعت کی ضرورت نہیں جس کے بعد درخواست نمٹا دی گئی۔