لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات28 فروری کو بائیومیٹرک سسٹم کے تحت ہوں گے،سیکرٹری بار

لاہور۔29دسمبر (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات28 فروری کو ہوں گے جو بائیومیٹرک سسٹم کے تحت کرائے جائیں گے۔ سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار کے مطابق صرف وہی وکلا ووٹ ڈالنے کے اہل ہوں گے جن کی بائیومیٹرک رجسٹریشن مکمل ہوگی جس کی آخری تاریخ31 دسمبر مقرر کی گئی ہے، رجسٹریشن کے لیے وکلا کے پاس صرف دو دن باقی ہیں،اس بارے وکلا کو اصل شناختی کارڈ کے …

لاہور۔29دسمبر (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات28 فروری کو ہوں گے جو بائیومیٹرک سسٹم کے تحت کرائے جائیں گے۔ سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار کے مطابق صرف وہی وکلا ووٹ ڈالنے کے اہل ہوں گے جن کی بائیومیٹرک رجسٹریشن مکمل ہوگی جس کی آخری تاریخ31 دسمبر مقرر کی گئی ہے، رجسٹریشن کے لیے وکلا کے پاس صرف دو دن باقی ہیں،اس بارے وکلا کو اصل شناختی کارڈ کے ہمراہ ایڈمن آفس سے رجوع کرنا ہوگا۔ سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار نے تمام وکلا کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ تک بائیومیٹرک سسٹم میں اپنی رجسٹریشن مکمل کرائیں بصورت دیگر انہیں ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔