لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کے دوسرے ہفتے کے لئے جاری ججز روسٹر پر پیر سے عملدرآمد شروع ہوگیا۔ پرنسپل سیٹ پر چھ ڈویژن بنچ مختلف نوعیت کی اپیلوں جبکہ 17 سنگل بنچ مختلف مقدمات کی سماعت کریں گے۔
لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کے دوسرے ہفتے کا ججز روسٹر جاری

مزید خبریں
لاہور۔13جولائی (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کے دوسرے ہفتے کے لئے جاری ججز روسٹر پر پیر سے عملدرآمد شروع ہوگیا۔ پرنسپل سیٹ پر چھ ڈویژن بنچ مختلف نوعیت کی اپیلوں جبکہ 17 سنگل بنچ مختلف مقدمات کی سماعت کریں گے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری سے ایڈیشنل رجسٹرار (جوڈیشل) سید شبیر حسین شاہ نے تعطیلات کا دوسرا ہفتہ وار روسٹر جاری کیا۔ روسٹر کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ ہر نوعیت کی اپیلوں کی سماعت کرے گا۔ جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس فیصل زمان اور جسٹس احمد ندیم ارشد کی سربراہی میں قائم ڈویژن بنچ سول اپیلوں کی سماعت کریں گے، جبکہ جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس محمد طارق ندیم کی سربراہی میں قائم بنچ فوجداری اپیلوں کی سماعت کریں گے۔روسٹر کے مطابق تعطیلات کے دوران صرف اہم اور فوری نوعیت کی درخواستیں ہی سماعت کے لیے مقرر کی جائیں گی۔ لاہور ہائیکورٹ کی موسم گرما کی تعطیلات ستمبر کے پہلے ہفتے تک جاری رہیں گی۔








