لاہور ہائیکورٹ نے ڈی پی او قصور کے خلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی، عدالت نے ڈی پی او قصور کی جانب سے جمع کروائی گئی
لاہور ہائیکورٹ نے ڈی پی او قصور کےخلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی
لاہور۔19مئی (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے ڈی پی او قصور کے خلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی، عدالت نے ڈی پی او قصور کی جانب سے جمع کروائی گئی رپورٹ کی روشنی میں کارروائی مکمل کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے کنزہ فاطمہ کی درخواست پرمنگل کو سماعت کی۔ عدالتی حکم پر ڈی پی او قصور آفتاب پھلروان عدالت میں پیش ہوئے۔ انہوں نے نامکمل رپورٹ جمع کروانے پر معذرت کرتے ہوئے آئندہ محتاط رہنے کی یقین دہانی کروائی۔









