لبنان پر اسرائیلی فضائی حملے میں 23 شامی مہاجرین شہید

دمشق۔27ستمبر (اے پی پی):لبنان کے ضلع بعلبک کے علاقہ یونین پر اسرائیلی فضائی حملے میں 23 شامی پناہ گزین شہید ہوگئے جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔ شنہوا نے شام کی وزارت خارجہ کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ روز یونین نامی علاقے پر اسرائیلی فضائی حملے میں 23 شامی پناہ گزین شہید ہوئے جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں ۔ بیان …

دمشق۔27ستمبر (اے پی پی):لبنان کے ضلع بعلبک کے علاقہ یونین پر اسرائیلی فضائی حملے میں 23 شامی پناہ گزین شہید ہوگئے جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔ شنہوا نے شام کی وزارت خارجہ کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ روز یونین نامی علاقے پر اسرائیلی فضائی حملے میں 23 شامی پناہ گزین شہید ہوئے جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں ۔

بیان میں بتایا گیا کہ یہ فضائی حملہ اس حملے سے چند گھنٹے قبل کیا گیا جب اسرائیلی افواج نے لبنان اور شام کے درمیان متعبہ سرحدی کراسنگ پر حملہ کیا،جس میں متعدد مہاجرین زخمی ہوئے۔ بیان میں اسرائیل پر الزام عائد کیاگیا ہے کہ وہ جان بوجھ کر معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے، جن میں پناہ گزین بھی شامل ہیں۔ وزارت نے اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قانون، انسانی حقوق اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے اقدامات انسانی جانوں کے تئیں اس کی دیرینہ بے حسی کو ظاہر کرتے ہیں۔

وزارت نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کو بین الاقوامی قوانین کی بار بار خلاف ورزیوں کے لیے جوابدہ ٹھہرائے اور خطے میں تشدد کو مزید بڑھنے سے روکے۔ دریں اثنا الجزیرہ کے مطابق لبنان میں پیر سے شروع ہو نے والے اسرائیلی فضائی حملوں میں شہید ہونےوالوں کی تعدا د 700 سے زیادہ ہو گئی ہے۔