بیروت ۔19نومبر (اے پی پی):لبنان کے شہر صیدا میں واقع عین الحلوہ فلسطینی پناہ گزین کیمپ پراسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 13 افرادشہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق لبنانی وزارتِ صحت نے بتایا کہ فضائی حملہ کیمپ کے ایک گنجان آباد حصے کو نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد ایمبولینسیں زخمیوں اور جاں بحق افراد کو قریبی ہسپتالوں منتقل کرتی رہیں۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج …
لبنان کے فلسطینی کیمپ پر اسرائیلی فضائی حملہ، 13 افراد شہید
بیروت ۔19نومبر (اے پی پی):لبنان کے شہر صیدا میں واقع عین الحلوہ فلسطینی پناہ گزین کیمپ پراسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 13 افرادشہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔
شنہوا کے مطابق لبنانی وزارتِ صحت نے بتایا کہ فضائی حملہ کیمپ کے ایک گنجان آباد حصے کو نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد ایمبولینسیں زخمیوں اور جاں بحق افراد کو قریبی ہسپتالوں منتقل کرتی رہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ یہ کارروائی "حماس کے تربیتی کمپاؤنڈ میں سرگرم عسکریت پسندوں” کو نشانہ بنانے کے لیے کی گئی۔
بیان میں کہا گیا کہ مذکورہ مقام سے اسرائیلی افواج پر حملوں کی منصوبہ بندی اور کارروائیاں انجام دی جا رہی تھیں۔









