لوڈشیڈنگ کے ختم ہونے کا وقت آگیا، ماہ رمضان سے پہلے عوام کو ریلیف دیں گے،عابد شیر علی

ملتان۔یکم مارچ(اے پی پی ) وزیرمملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ ہم نے وعدہ کیا تھا کہ پاکستان کو لوڈشیڈنگ سے نجات دلائیں گے ،اب ملک سے لوڈشیڈنگ کے ختم ہونے کا وقت آگیا ہے،اس کے تحت سسٹم کو اپ گریڈ کیا ہے اور سسٹم میں موجود خامیوں اور رکاوٹوں کو دور کیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوںنے میپکو ہیڈکوارٹرز میں صحافیوں سے …

ملتان۔یکم مارچ(اے پی پی ) وزیرمملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ ہم نے وعدہ کیا تھا کہ پاکستان کو لوڈشیڈنگ سے نجات دلائیں گے ،اب ملک سے لوڈشیڈنگ کے ختم ہونے کا وقت آگیا ہے،اس کے تحت سسٹم کو اپ گریڈ کیا ہے اور سسٹم میں موجود خامیوں اور رکاوٹوں کو دور کیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوںنے میپکو ہیڈکوارٹرز میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، عابد شیر علی نے کہاکہ میپکو نے ریکوری کوبہتر کیا ہے جبکہ میپکو ریجن میں 22نئے گرڈ اسٹیشن تعمیر کیے گئے ہیں،انہوںنے بتایا کہ میپکو میں اپریل کے بعد وولٹیج ڈراپ ہونے کی کوئی شکایت نہیں ہوگی،میٹرریڈنگ 94فیصد کیمرے سے کی جارہی ہے جبکہ چھ فیصد کچے کے علاقوں کوبھی ایک ماہ کے اندر کیمرہ ریڈنگ پر کردیا جائے گا

Leave a Reply