اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) لوک ورثہ میں تین روزہ یوتھ کلچرل میلہ 27 اپریل سے شروع ہوگا، میلے کا مقصد عوام کو تفریح فراہم کرنے کے ساتھ ملک کے باصلاحیت نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔لوک ورثہ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہیرہ شاہد کا کہنا ہے کہ میلے کی افتتاحی تقریب 27 اپریل کو دن 11 بجے منعقد ہوگی۔توقع ہے کہ وزیرمملکت …
لوک ورثہ میں تین روزہ یوتھ کلچرل میلہ 27 اپریل سے شروع ہوگا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) لوک ورثہ میں تین روزہ یوتھ کلچرل میلہ 27 اپریل سے شروع ہوگا، میلے کا مقصد عوام کو تفریح فراہم کرنے کے ساتھ ملک کے باصلاحیت نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔لوک ورثہ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہیرہ شاہد کا کہنا ہے کہ میلے کی افتتاحی تقریب 27 اپریل کو دن 11 بجے منعقد ہوگی۔توقع ہے کہ وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب میلے کا افتتاح کریں گی۔اس موقع پررنگا رنگ تقریب منعقد ہوگی جس میں ملی نغمے،لوک گیت اور کلام اقبال پیش کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ میلہ 3 دن جاری رھے گا،اس موقع پر نوجوان آرٹسٹ پرفارم کریں گے۔انھوں نے کہا کہ اختتامی تقریب اتوار کو منعقد ہوگی








