اسلام آباد ۔ 11 نومبر (اے پی پی) وفاقی دارلحکومت کے پُرفضاءمقام شکرپڑیاں پر قومی ثقافتی ادارہ لوک ورثہ کے زیر اہتمام 10 روزہ ” لوک میلہ “ اتوار کی رات اختتام پذیر ہو گیا۔ میلہ کے آخری روز ملک بھر سے آئے ہوئے ماہر دستکاروں اور فنکاروں کو لاکھوںروپے کے کیش ایوارڈ تقسیم کئے گئے جبکہ تمام صوبائی کلچرل ڈیپارنمنٹ کے نمائندگان کو شیلڈبھی دی گئیں۔ ایوارڈ تقسیم کی …
لوک ورثہ کے زیر اہتمام 10 روزہ ” لوک میلہ “ اختتام پذیر ہو گیا‘ میلہ کے آخری روز ملک بھر سے آئے ہوئے ماہر دستکاروں اور فنکاروں میں لاکھوںروپے کے کیش ایوارڈ تقسیم کئے گئے ‘ تمام صوبائی کلچرل ڈیپارنمنٹ کے نمائندگان کو شیلڈبھی دی گئیں

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 نومبر (اے پی پی) وفاقی دارلحکومت کے پُرفضاءمقام شکرپڑیاں پر قومی ثقافتی ادارہ لوک ورثہ کے زیر اہتمام 10 روزہ ” لوک میلہ “ اتوار کی رات اختتام پذیر ہو گیا۔ میلہ کے آخری روز ملک بھر سے آئے ہوئے ماہر دستکاروں اور فنکاروں کو لاکھوںروپے کے کیش ایوارڈ تقسیم کئے گئے جبکہ تمام صوبائی کلچرل ڈیپارنمنٹ کے نمائندگان کو شیلڈبھی دی گئیں۔ ایوارڈ تقسیم کی تقریب لوک ورثہ اوپن ائیرتھیٹر میں منعقد کی گئی جس میں تمام صوبوں کے کلچرل ڈیپارٹمنٹ کے نمائندگان کے علاوہ ملک بھر سے آئے ہوئے دستکاروں اور فنکاروں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ شفقت جلیل تھے جبکہ خصوصی طور پر پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کے علاوہ آزاد کشمیر کے وزیر سپورٹس ، یوتھ اینڈ کلچر چوہدری محمد سعید ، آزاد کشمیر کے وزیر برائے ہائر ایجوکیشن کرنل وقار احمد نور اور ڈاکٹر مصطفی بشیر عباسی وزیربرائے نفارمیشن ، ٹیکنالوجی و پاپو لیشن ویلفیئرآزاد کشمیر نے بھی شرکت کی۔ جن ماہرہنرمندوں کو کیش ایوارڈ کیلئے منتخب کیا گیااُن میں صوبہ سندھ سے مسماة ساراں بی بی دھاگہ بنانے کی ماہر دستکارہ کو لوک ورثہ کی جانب سے مبلغ 10 ہزار روپے کیشن ایوارڈ دیاگیا، اسی طرح سندھ کے پاٹری بنانے کے ماہر ہنرمند نعیم الدین سومرو5 ہزار،بشم لعل شومیکر5 ہزارکیش ایوارڈ حاصل کیا۔ پودا کی جانب سے صوبہ بلوچستان کے ماہر دستکاروں کو جو کیش انعام دیے گئے ان میں مسماة اُمید بی بی، بلوچی ایمبرائیڈری 5 ہزار، مائی ہزاری بلوچی ایمبرائیڈری 5 ہزار ، مسماة حوا پیش (باسکٹری ) 10 ہزار، علی محمد پیش (باسکٹری) 5 ہزاراور لعل بخش لیددرایمبرائیڈری 5 ہزارنے شامل ہیں ۔








