اسلام آباد ۔ 5 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ لوگ اتنی جلدی نہیں بھولتے کہ 30 سال کے دور اقتدار میں مسلم لیگ (ن)کی قیادت نے ایک مرتبہ بھی جہلم کا رخ نہیں کیا اور انہوں نے اتنے بنیادی مسائل چھوڑ ے ہیں کہ سمجھ نہیں آتا کہاں سے کام شروع کریں۔ پیر کو سماجی رابطوں کی ویب …
لوگ اتنی جلدی نہیں بھولتے کہ تیس سال کے دور اقتدار میں مسلم لیگ (ن)کی قیادت نے ایک مرتبہ بھی جہلم کا رخ نہیں کیا، فواد حسین چوہدری
اسلام آباد ۔ 5 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ لوگ اتنی جلدی نہیں بھولتے کہ 30 سال کے دور اقتدار میں مسلم لیگ (ن)کی قیادت نے ایک مرتبہ بھی جہلم کا رخ نہیں کیا اور انہوں نے اتنے بنیادی مسائل چھوڑ ے ہیں کہ سمجھ نہیں آتا کہاں سے کام شروع کریں۔ پیر کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں فواد حسین چوہدری نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ضلع جہلم کو جو بڑے منصوبے دیئے ہیں ان کی تکمیل کے بعد انشاءاللہ جہلم ایک نیا جہلم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلی بار نہیں ہوا بلکہ ہمیشہ سے مسلم لیگ (ن)کی قیادت کا عوامی حمایت کا تجزیہ غلط ثابت ہوا ہے اور مسلم لیگ (ن)سیاسی غلطیوں پر غلطیاں کرتی گئی جس کے نتیجہ میں ان کی سیاست اتنی نیچے دھنس چکی ہے کہ اب اس کے ابھرنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔









