پشاور۔ 05 جنوری (اے پی پی):لکی مروت کے علاقے ناورخیل موڑ کے قریب پیر کے روز دہشتگردوں نے نجی فیکٹری کی بس پر حملہ کر دیا۔ڈی پی او لکی مروت نے بتایا کہ دہشتگردوں نے نجی سیمنٹ فیکٹری کی گاڑی کو آئی ای ڈی دھماکے سے نشانہ بنایا، حملے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دو خواتین سمیت 9 افراد زخمی ہوئے۔ڈی پی او لکی مروت کا کہنا …
لکی مروت میں دہشتگردوں کا فیکٹری بس پر حملہ، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی

مزید خبریں
پشاور۔ 05 جنوری (اے پی پی):لکی مروت کے علاقے ناورخیل موڑ کے قریب پیر کے روز دہشتگردوں نے نجی فیکٹری کی بس پر حملہ کر دیا۔ڈی پی او لکی مروت نے بتایا کہ دہشتگردوں نے نجی سیمنٹ فیکٹری کی گاڑی کو آئی ای ڈی دھماکے سے نشانہ بنایا، حملے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دو خواتین سمیت 9 افراد زخمی ہوئے۔ڈی پی او لکی مروت کا کہنا ہےکہ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، تمام زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے۔








