لیبیا میں عام انتخابات 24 دسمبر2021کو ہوں گے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ۔14نومبر (اے پی پی):لیبیا میں جمہوری نظام بحال کرنے کے لئے بنائے گئے لیبیائی سیاسی ڈایئلاگ پلیٹ فارم کے اراکین نے ملک میں عام انتخابات آئندہ سال24 دسمبر کوکرانے کےسلسلے میں اتفاق کا اظہار کیا ہے۔لیبیا میں اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر اور مشن سربراہ اسٹیفنی ویلیمس نےایک پریس کانفرنس میں کہاکہ لیبیائی سیاسی ڈایئلاگ پلیٹ فارم کے 75 اراکین نے آئینی بنیاد پر ملک میں 24 دسمبر 2021 …

اقوام متحدہ۔14نومبر (اے پی پی):لیبیا میں جمہوری نظام بحال کرنے کے لئے بنائے گئے لیبیائی سیاسی ڈایئلاگ پلیٹ فارم کے اراکین نے ملک میں عام انتخابات آئندہ سال24 دسمبر کوکرانے کےسلسلے میں اتفاق کا اظہار کیا ہے۔لیبیا میں اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر اور مشن سربراہ اسٹیفنی ویلیمس نےایک پریس کانفرنس میں کہاکہ لیبیائی سیاسی ڈایئلاگ پلیٹ فارم کے 75 اراکین نے آئینی بنیاد پر ملک میں 24 دسمبر 2021 کو عام انتخابات کرانے کے سلسلے میں اتفاق ظاہر کیا ہے۔ یہ الیکشن لیبیا کی آزادی کے 70 سال کے بعد ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پورا انتخابی عمل اقوام متحدہ کی نگرانی میں ہوگا۔