منسک ۔8دسمبر (اے پی پی):بیلاروس کے وزیرِ خارجہ ماکسم رِیزنیکوف نے لیتھوانیا پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ سرحدی کشیدگی کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہا ہے تاکہ یورپی یونین سے مزید مالی معاونت حاصل کی جاسکے۔تا س کے مطابق انہوں نے فرسٹ انفارمیشن ٹیلی ویژن چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ لیتھوانیا ڈرونز کا ڈرامہ کر کے یورپی مالی معاونت کے لئے کھیل کھیل رہا …
لیتھوانیایورپی فنڈز کے لئے ڈرونز کا کھیل کھیل رہاہے، بیلاروس

مزید خبریں
منسک ۔8دسمبر (اے پی پی):بیلاروس کے وزیرِ خارجہ ماکسم رِیزنیکوف نے لیتھوانیا پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ سرحدی کشیدگی کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہا ہے تاکہ یورپی یونین سے مزید مالی معاونت حاصل کی جاسکے۔تا س کے مطابق انہوں نے فرسٹ انفارمیشن ٹیلی ویژن چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ لیتھوانیا ڈرونز کا ڈرامہ کر کے یورپی مالی معاونت کے لئے کھیل کھیل رہا ہے اور اس میں اسے پولینڈ کی رہنمائی حاصل ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ یورپی یونین مبینہ طور پر بیلاروس اور روس کی غیر روایتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے لیتھوانیاکو اربوں یورو دینے پر غور کر رہی ہے مگر یہ رقوم حقیقی ترقیاتی کاموں میں استعمال نہیں ہوں گی۔ بیلاروس کے وزیرِ خارجہ نے کہا کہ یہ رقم کنکریٹ کی دیواریں کھڑی کرنے اور ایسے ہتھیار خریدنے پر خرچ کی جائے گی جنہیں لیتھوانیا کی فوج استعمال کرنا بھی نہیں جانتی جبکہ اس سے خطے کے عوام کے معاشی نقصان کا ازالہ نہیں ہوگا۔







