لیز چالان کے نظام کو ڈیجیٹائز کرنے کے لیے مجوزہ ایپ کی تیاری کا عمل تیز کیا جائے، ڈاکٹر سرفراز علی شاہ

گورنر خیبر پختونخوا کے مشیر برائے معدنیات، کھیل و امور نوجوانان، سیاحت اور ثقافت ڈاکٹر سید سرفراز علی شاہ کی زیر صدارت لیز چالان کے نظام کو ڈیجیٹائز کرنے اور اس ضمن میں مجوزہ موبائل ایپ کی تیاری سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔محکمہ معدنیات خیبرپختونخوا کے تر جمان کے مطابق

پشاور۔ 17 نومبر (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا کے مشیر برائے معدنیات، کھیل و امور نوجوانان، سیاحت اور ثقافت ڈاکٹر سید سرفراز علی شاہ کی زیر صدارت لیز چالان کے نظام کو ڈیجیٹائز کرنے اور اس ضمن میں مجوزہ موبائل ایپ کی تیاری سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔محکمہ معدنیات خیبرپختونخوا کے تر جمان کے مطابق اجلاس میں خیبر پختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (KPITB) اور محکمہ معدنیات کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں مجوزہ ایپ کے مختلف پہلوؤں، اس کے طریقہ کار، مجوزہ خصوصیات اور تکنیکی امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور ایپ کے ذریعے لیز چالان کے موجودہ نظام کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر منتقل کرنے کے مجوزہ طریقہ کار سے بھی آگاہ کیا۔

اس مشیر معدنیات نے ہدایت کی کہ مجوزہ ایپ کو مزید مؤثر، آسان اور صارف دوست بنانے کے لیے اس میں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ اضافی فیچرز شامل کیے جائیں تاکہ معدنیات کے شعبے سے وابستہ لیز ہولڈرز اور دیگر متعلقہ افراد کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جا سکیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ لیز چالان کے نظام کی ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کو ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھایا جائے اور ایپ کی تیاری جلد از جلد مکمل کی جائے تاکہ اس نظام کو عملی طور پر نافذ کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری امور میں جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال نہ صرف انتظامی معاملات کو آسان بنانے میں معاون ثابت ہوتا ہے بلکہ اس سے شفافیت، کارکردگی اور خدمات کی فراہمی کے معیار کو بھی بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ معدنیات کے شعبے میں ڈیجیٹل سہولیات کا فروغ حکومت کی اصلاحاتی ترجیحات کا اہم حصہ ہے۔

مزید خبریں