لیسکو نےبجلی چوری کے خلاف جاری مہم کے دوران ڈی ایچ اے فیز III میں میٹر ٹیمپرنگ کے ذریعے بجلی چوری پکڑ لی۔
لیسکو نے ڈیفنس میں میٹر ٹیمپرنگ کے ذریعے بجلی چوری پکڑ لی

مزید خبریں
لاہور۔22جون (اے پی پی):لیسکو نےبجلی چوری کے خلاف جاری مہم کے دوران ڈی ایچ اے فیز III میں میٹر ٹیمپرنگ کے ذریعے بجلی چوری پکڑ لی۔ ترجمان لیسکو کے مطابق ایس ای سائوتھ سرکل انجینئر محمد حسین، ایکسین ڈیفنس ڈویژن انجینئر امجد حسین ناگرہ اور ایس ڈی او ڈیفنس ویسٹ سب ڈویژن منصور احمد خان نے کارروائی کرتے ہوئے ڈی ایچ اے فیز III میں ایک گھر میں میٹر ٹیمپرنگ کے ذریعے بجلی چوری پکڑ لی ۔ چیکنگ کے دوران میٹر میں سافٹ ویئر ٹیمپرنگ پائی گئی جس کی تصدیق بعد ازاں محکمہ ایم اینڈ ٹی کی ڈی ڈی ایل رپورٹ سے ہوئی۔ تحقیقات کے بعد صارف کو بجلی چوری میں ملوث پایا گیا۔ لیسکو نے متعلقہ صارف کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی ہے جبکہ غیر قانونی بجلی استعمال کرنے پر 20 لاکھ روپے کا ڈی ٹیکشن بل بھی عائد کر دیا گیا۔ مزید برآں صارف نے ایڈوانس ڈی بل کی مد میں 12 لاکھ روپے جمع کروا دیئے ہیں۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے کہا ہے کہ بجلی چوری کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی اقدامات کیے جائیں گے۔








