راولپنڈی۔25نومبر (اے پی پی):ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے کورٹ مارشل سے متعلق خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک قانونی اور عدالتی عمل ہے لہٰذا اس پر قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔ منگل کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ جیسے ہی لیفٹیننٹ …
لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے کورٹ مارشل پر قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے، ڈی جی آئی ایس پی آر

مزید خبریں
راولپنڈی۔25نومبر (اے پی پی):ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے کورٹ مارشل سے متعلق خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک قانونی اور عدالتی عمل ہے لہٰذا اس پر قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔
منگل کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ جیسے ہی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے معاملے میں کوئی حتمی فیصلہ سامنے آئے گا اسے باضابطہ طور پر عوام کے سامنے لایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کورٹ مارشل کا معاملہ افواہوں اور سوشل میڈیا کے بیانیوں کی نذر نہیں ہونا چاہئے کیونکہ اس سے اداروں کی ساکھ متاثر ہوتی ہے۔








