ٹوکیو۔19اکتوبر (اے پی پی):کینیڈا کی نامورٹینس سٹاراور ایونٹ کی فورتھ سیڈڈ لیلہ فرنینڈزنے ڈبلیو ٹی اے جاپان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق 23سالہ کینیڈین ٹینس سٹار لیلہ فرنینڈز نے ویمنز سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کی 18 سالہ کوالیفائر ٹریزا ویلینٹووا کو 1-2 سیٹس سے شکست دے کر اپنے کیریئر کا پانچواں ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل اپنے …
لیلہ فرنینڈز نے جاپان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا
ٹوکیو۔19اکتوبر (اے پی پی):کینیڈا کی نامورٹینس سٹاراور ایونٹ کی فورتھ سیڈڈ لیلہ فرنینڈزنے ڈبلیو ٹی اے جاپان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق 23سالہ کینیڈین ٹینس سٹار لیلہ فرنینڈز نے ویمنز سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کی 18 سالہ کوالیفائر ٹریزا ویلینٹووا کو 1-2 سیٹس سے شکست دے کر اپنے کیریئر کا پانچواں ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
جاپان کے شہر اوساکا کے یو سوبو ٹینس سینٹرمیں ڈبلیو ٹی اے جاپان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں کینیڈا کی نامورٹینس سٹاراور ایونٹ کی فورتھ سیڈڈ لیلہ فرنینڈزنے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کی 18 سالہ کوالیفائر ٹریزا ویلینٹووا کو 0-6، 7-5 اور 3-6سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔یہ کینیڈین ٹینس سٹار لیلہ فرنینڈز کا رواں سیزن کا دوسرا جبکہ کیریئر کا پانچواں ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل بھی ہے۔








