ریاض۔12فروری (اے پی پی):سعودی وزارتِ داخلہ نے ریاض میں ہونے والی لیپ کانفرنس 2025 میں سرچ اینڈ ریسکیو کے لیے مخصوص ڈرون ہیلی کاپٹر صارم کو نمائش کےلیے پیش کر دیا ہے۔اردو نیوز کےمطابق لیپ کانفرنس وزارت اتصالات و ٹیلی کمیونیشن اور سعودی سائبرسکیورٹی ور ڈرون پروگرامنگ کے تعاون سے شروع کی گئی ہے جو 12 فروری تک جاری رہے گی۔ ڈرون ہیلی کاپٹر گمشدہ افراد کی تلاش، ابتدائی طبی …
لیپ 2025 میں سعودی وزارت داخلہ کے ڈرون ہیلی کاپٹر صارم کی نمائش

مزید خبریں
ریاض۔12فروری (اے پی پی):سعودی وزارتِ داخلہ نے ریاض میں ہونے والی لیپ کانفرنس 2025 میں سرچ اینڈ ریسکیو کے لیے مخصوص ڈرون ہیلی کاپٹر صارم کو نمائش کےلیے پیش کر دیا ہے۔اردو نیوز کےمطابق لیپ کانفرنس وزارت اتصالات و ٹیلی کمیونیشن اور سعودی سائبرسکیورٹی ور ڈرون پروگرامنگ کے تعاون سے شروع کی گئی ہے جو 12 فروری تک جاری رہے گی۔
ڈرون ہیلی کاپٹر گمشدہ افراد کی تلاش، ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے علاوہ زخمیوں کو منتقل کرنے کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے۔وزارت داخلہ کے پویلین میں نمائش کے لیے رکھے جانے والے ڈرون صارم کی خصوصیت یہ ہے کہ وہ مسلسل 8 گھنٹے تک پرواز کرسکتا ہے، اس کا انجن 30 سے 60 ڈگری سیلسیں میں بھی کام کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے۔








