پرتھ ۔ 28 جنوری (اے پی پی) مائیکل کلنگر کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت پرتھ سکارچرز نے چھٹے بگ بیش ٹی ٹونٹی لیگ کا ٹائٹل جیت لیا، سکارچرز نے فیصلہ کن معرکے میں سڈنی سکسرز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 9 وکٹوں سے زیر کر کے ٹائٹلز کی ہیٹرک مکمل کی، فاتح ٹیم نے 142 رنز کا ہدف 16ویں اوور میں محض ایک وکٹ پر پورا کیا، کلنگر نے …
مائیکل کلنگر کی 71 رنز کی دھواں دار اننگز، پرتھ سکارچرز نے بگ بیش ٹائٹلز کی ہیٹرک مکمل کر لی

مزید خبریں
پرتھ ۔ 28 جنوری (اے پی پی) مائیکل کلنگر کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت پرتھ سکارچرز نے چھٹے بگ بیش ٹی ٹونٹی لیگ کا ٹائٹل جیت لیا، سکارچرز نے فیصلہ کن معرکے میں سڈنی سکسرز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 9 وکٹوں سے زیر کر کے ٹائٹلز کی ہیٹرک مکمل کی، فاتح ٹیم نے 142 رنز کا ہدف 16ویں اوور میں محض ایک وکٹ پر پورا کیا، کلنگر نے 5 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 71 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا، جیے رچرڈسن کو عمدہ باﺅلنگ کا مظاہرہ کرنے پر میچ جبکہ کرس لائن ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔








