پیرس۔14نومبر (اے پی پی):امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ہفتہ کو اپنے ایک اہم دورے کا آغاز کیا ہے۔ اس دورے میں وہ متعدد ممالک جائیں گے اور وہاں اعلی عہدے داران کے ساتھ اہم معاملات کو زیر بحث لائیں گے۔ ان معاملات میں انسداد دہشت گردی اورمذہبی آزادی شامل ہے۔ پومپیو نے ٹویٹر پر بتایا ہے کہ ان کے دورے کا آغاز پیرس سے ہو گا۔امریکی حکام نے بتایا …
مائیک پومپیو نے 7 ممالک کے دورے کا آغازکردیا
پیرس۔14نومبر (اے پی پی):امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ہفتہ کو اپنے ایک اہم دورے کا آغاز کیا ہے۔ اس دورے میں وہ متعدد ممالک جائیں گے اور وہاں اعلی عہدے داران کے ساتھ اہم معاملات کو زیر بحث لائیں گے۔ ان معاملات میں انسداد دہشت گردی اورمذہبی آزادی شامل ہے۔ پومپیو نے ٹویٹر پر بتایا ہے کہ ان کے دورے کا آغاز پیرس سے ہو گا۔امریکی حکام نے بتایا کہ پومپیو کے 10 روزہ دورے میں 7 ممالک شامل ہیں۔ یہ ممالک فرانس، ترکی، جارجیا، اسرائیل، سعودی عرب، امارات اور قطر ہیں۔









