اسلام آباد ۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم خان نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لئے ہم نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں صاف اور سر سبز پاکستان کی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ انہوں نے یہ بات سیکٹر جی 15 میں UN-Habitat کے تعاون سے قائم …
ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے ، اس مقصد کے لئے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں سر سبز پاکستان کی مہم کا آغاز کر دیا ہے، وزیراعظم کے مشیر ملک امین اسلم خان
اسلام آباد ۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم خان نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لئے ہم نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں صاف اور سر سبز پاکستان کی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ انہوں نے یہ بات سیکٹر جی 15 میں UN-Habitat کے تعاون سے قائم آئی آر آر سی (IRRC) یونٹ کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔ یو این ہیبی ٹاٹ کے پراجیکٹ ڈائریکٹر جاوید علی خان نے وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی کو اس پراجیکٹ کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس یونٹ میں ہم سیکٹر جی 15 کے 14000 لوگوں کا کوڑا جمع کرتے ہیں اور اس کو ری سائیکل کر کے اس کے 85 فیصد کو دوبارہ قابل استعمال بناتے ہیں، اس سے ہم آرگینیک کھاد بناتے ہیں جسے ہم وسیع پیمانے پر مارکیٹ میں فروخت کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ بہت سی دیگر اشیاءبھی بنائی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ پلانٹ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے لئے بہترین نتائج دے رہا ہے اور اس کی لاگت محض ایک کروڑ روپے ہے اور یہ ایک یونٹ پورے سیکٹر کے لئے کافی ہے۔ ملک امین اسلم خان نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ یونٹ کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم اس منصوبے کی فزیبلٹی سٹڈی کروائیں گے اور کوشش کریں گے کہ اسی ماڈل پر ملک کے دوسرے حصوں میں بھی ایسے پلانٹ لگائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ ہمیں ہماری بنیادی مہم ”صاف اور سرسبز پاکستان“ میں بھی معاون ثابت ہو گا۔









