ماحولیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کم کرنے کے حوالے سے مجوزہ 260 کھرب ڈالر کے اقتصادی فوائد، روزگار کے ساڑھے چھ کروڑ مواقع پیدا کرسکتے ہیں، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ ۔ 17ستمبر (اے پی پی) ماحولیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کم کرنے کے حوالے سے اقوام متحدہ کے مجوزہ اقدامات نہ صرف آئندہ 12 سال میں 260 کھرب ڈالر کے اقتصادی فوائد کا باعث بن سکتے ہیں بلکہ دنیا بھر میں روزگار کے ساڑھے چھ کروڑ مواقع بھی پیدا کرسکتے ہیں۔ یہ بات اقوام متحدہ کی طرف سے سان فرانسسکو میں گلوبل کلائمیٹ ایکشن سمٹ کے اختتام پر …

اقوام متحدہ ۔ 17ستمبر (اے پی پی) ماحولیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کم کرنے کے حوالے سے اقوام متحدہ کے مجوزہ اقدامات نہ صرف آئندہ 12 سال میں 260 کھرب ڈالر کے اقتصادی فوائد کا باعث بن سکتے ہیں بلکہ دنیا بھر میں روزگار کے ساڑھے چھ کروڑ مواقع بھی پیدا کرسکتے ہیں۔ یہ بات اقوام متحدہ کی طرف سے سان فرانسسکو میں گلوبل کلائمیٹ ایکشن سمٹ کے اختتام پر جاری بیان میں کہی گئی ہے۔ پیرس معاہدے کے تحت ہونے والے سربراہ اجلاس میں دنیا بھر سے مقامی، قومی اور علاقائی رہنماﺅں، سرمایا کاروں اور سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی اور اس کا مقصد عالمی درجہ حرارت میں جاری اضافے کو دو ڈگری سینٹی گریڈ سے کم رکھنے کے اقدامات پر غور کرنا تھا۔ سربراہ اجلاس کے موقع پر ساٹھ ممالک، علاقوں اور شہروں کی حکومتوں پر مشتمل ہیلدی انرجی سسٹمز نے ماحول کےلئے نقصان دہ گیسوں کے اخراج کو زیرو پرلانے کا عزم کیا۔ د