’’مادر جمہوریت‘‘ بیگم نصرت بھٹو نہ صرف پاکستان پیپلز پارٹی بلکہ جمہوری طرز حکمرانی پر یقین رکھنے والوں کیلئے مشعل راہ ہیں، صدر مملکت آصف علی زرداری کا بیگم نصرت بھٹو کی 97 ویں سالگرہ کے موقع پرپیغام

اسلام آباد۔22مارچ (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے بیگم نصرت بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’’مادر جمہوریت‘‘ گہرے ذاتی صدمات برداشت کرنے کے باوجود جمہوریت کے لیے اپنی جدوجہد میں ثابت قدم رہیں، وہ نہ صرف پاکستان پیپلز پارٹی بلکہ جمہوری طرز حکمرانی پر یقین رکھنے والوں کیلئے مشعل راہ ہیں۔ایوان صدر کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق محترمہ نصرت …

مزید خبریں

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کی ملاقات، پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پیر کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے ملاقات کی جس میں پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں پارلیمانی اداروں کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کہا گیا ۔ ملاقات میں عوامی مسائل کے حل اور قانون ساز اداروں کی موثر کارکردگی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی اداروں کے درمیان باہمی رابطوں اور تجربات کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ مضبوط پارلیمانی ادارے ہی جمہوریت کے استحکام کی ضمانت ہیں، تمام قانون ساز اداروں کے درمیان باہمی مشاورت اور تجربات کا تبادلہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر کانفرنس پارلیمانی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے گلگت بلتستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین کے لیے انسٹیٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز میں تربیتی پروگرام کے انعقاد پر زور دیا اور انہوں نے عمران ندیم کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے پارلیمانی تعاون کے فروغ کے لیے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے کردار کو سراہا۔

12

اسلام آباد۔22مارچ (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے بیگم نصرت بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’’مادر جمہوریت‘‘ گہرے ذاتی صدمات برداشت کرنے کے باوجود جمہوریت کے لیے اپنی جدوجہد میں ثابت قدم رہیں، وہ نہ صرف پاکستان پیپلز پارٹی بلکہ جمہوری طرز حکمرانی پر یقین رکھنے والوں کیلئے مشعل راہ ہیں۔ایوان صدر کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق محترمہ نصرت بھٹو کی 97 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ وہ بیگم نصرت بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جو ’’مادر جمہوریت‘‘ کے نام سے جانی جاتی ہیں، ان کی زندگی وقار، استقامت اور جمہوری اقدار سے پختہ وابستگی کی آئینہ دار تھی، انہوں نے ایک کٹھن دور میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر جرأت اور وقار کا مظاہرہ کیا، گہرے ذاتی صدمات برداشت کیے، مگر جمہوریت کے فروغ کے لیے اپنی جدوجہد میں ثابت قدم رہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ نصرت بھٹو نے 1977ء کے بعد جمہوری تحریک کی عزم و استقلال کے ساتھ قیادت کی، پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن کی حیثیت سے انہوں نے جماعت کو اس کے مشکل ترین ادوار میں متحد رکھا ، انہوں نے ہماری سیاسی تاریخ کے ایک نازک مرحلے میں بالخصوص شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی حمایت کے ذریعے جمہوری قیادت کی اگلی نسل کی رہنمائی بھی کی۔

صدر مملکت نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو کی مثال آج بھی پاکستان پیپلز پارٹی اور جمہوری طرز حکمرانی سے وابستہ دیگر افراد کے لیے مشعل راہ ہے، مشکل حالات میں ان کی قیادت نے بہت سوں کو سمت دی اور یہ ہماری اجتماعی سیاسی یادداشت کا حصہ ہے ، معاشرے کے محروم طبقات، خصوصاً خواتین کے حقوق کے لیے ان کی خدمات بھی ان کا اہم ورثہ ہے، ان کا کردار پاکستان بھر کے بہت سے خاندانوں کے لیے عوامی سیاست کے سلسلے میں عملی اہمیت رکھتا ہے، انہوں نے منتخب بلدیاتی ، جوابدہ اداروں کے ذریعے عوامی خدمات اور اہم فیصلوں میں اپنا کردار ادا کیا، قوم بیگم نصرت بھٹو کی قربانیوں اور وژن کی ہمیشہ مقروض رہے گی۔ صدر مملکت نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ بیگم نصرت بھٹو کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔