لاہور۔9 جولائی (اے پی پی )مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی 53 ویں برسی جمعرات کے روز صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک بھر میں انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی۔پاکستان بننے کے بعد بھی اپنے بھائی قائداعظم محمد علی جناح کی طرح محترمہ فاطمہ جناح میدان عمل میں متحرک رہیں۔ آپ نے 1964ء کے صدارتی انتخابات میں حصہ لیا۔ مادر ملت نے قیام پاکستان کے بعد مہاجرین کی آبادکاری …
مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی 53 ویں برسی انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی

مزید خبریں
لاہور۔9 جولائی (اے پی پی )مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی 53 ویں برسی جمعرات کے روز صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک بھر میں انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی۔پاکستان بننے کے بعد بھی اپنے بھائی قائداعظم محمد علی جناح کی طرح محترمہ فاطمہ جناح میدان عمل میں متحرک رہیں۔ آپ نے 1964ء کے صدارتی انتخابات میں حصہ لیا۔ مادر ملت نے قیام پاکستان کے بعد مہاجرین کی آبادکاری جیسا اہم کام اپنی نگرانی میں انجام دیا۔ انہوں نے ویمن ریلیف کمیٹی قائم کی اور پاکستان ویمن ایسوسی ایشن کی بنیاد رکھی۔فاطمہ جناح کی خدمات کے عوض قوم نے آپ کو ”مادر ملت اور خاتون پاکستان” کے خطاب سے نوازا۔ 9 جولائی 1967ء کو دار فانی سے کوچ کر گئیں۔ وصیت کے مطابق آ پ کو بھائی قائد اعظم محمد علی جناح کے پہلو میں دفن کیا گیا۔








