مادر وطن پر قربان ہونے والے بہادر سپوت قوم کا فخر ہیں وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز کا کیپٹن سرور شہید کو خراج عقیدت

اسلام آباد ۔ 27جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے پہلا نشان حیدر پانے والے کیپٹن سرور شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی بے مثال جرات و بہادری سے تاریخ رقم کی۔ پیر کو اپنے ٹویٹ میں وزیرِ اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ مادر وطن پر قربان ہونے والے بہادر سپوت قوم کا فخر ہیں، …

اسلام آباد ۔ 27جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے پہلا نشان حیدر پانے والے کیپٹن سرور شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی بے مثال جرات و بہادری سے تاریخ رقم کی۔ پیر کو اپنے ٹویٹ میں وزیرِ اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ مادر وطن پر قربان ہونے والے بہادر سپوت قوم کا فخر ہیں، قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے۔واضح رہے کہ کیپٹن راجہ محمد سرور بھٹی نے 27 جولائی 1948 کو جام شہادت نوش کیا تھا۔