مارسیلو اریوالو گونزالیز اور میٹ پاویچ اٹالین اوپن ٹینس مینز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

روم۔16مئی (اے پی پی):سلواڈورکے ٹینس کھلاڑی مارسیلو اریوالو گونزالیز اور ان کے کروشین جوڑی دار میٹ پاویچ اپنی جیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مینز ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ۔ فاتح جوڑی نے مردوں کے ڈبلز مقالوں کے کوارٹر فائنل میچ میں امریکا کے ٹینس کھلاڑی راجیور ام اور ان کے برطانوی جوڑی دار جو سیلسبری پر مشتمل تھرڈ سیڈ جوڑی …

روم۔16مئی (اے پی پی):سلواڈورکے ٹینس کھلاڑی مارسیلو اریوالو گونزالیز اور ان کے کروشین جوڑی دار میٹ پاویچ اپنی جیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مینز ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ۔

فاتح جوڑی نے مردوں کے ڈبلز مقالوں کے کوارٹر فائنل میچ میں امریکا کے ٹینس کھلاڑی راجیور ام اور ان کے برطانوی جوڑی دار جو سیلسبری پر مشتمل تھرڈ سیڈ جوڑی کو اپ سیٹ شکست دی ۔

اے ٹی پی کے زیر اہتمام اٹالین اوپن کے دلچسپ مقابلے اٹلی کے دارالحکومت روم میں جاری ہیں ۔ مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میچ میں سلواڈورکے ٹینس کھلاڑی مارسیلو اریوالو گونزالیز اور ان کے کروشین جوڑی دار میٹ پاویچ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکا کے ٹینس کھلاڑی راجیور ام اور ان کے برطانوی جوڑی دار جو سیلسبری پر مشتمل تھرڈ سیڈ جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6اور 4-6سے ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ۔

مزید خبریں