ماروی میمن کا مادری زبانوں کے عالمی دن کے حوالہ سے منعقدہ 2 روزہ سمپوزیم کے اختتامی سیشن سے خطاب

اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) چےئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن نے کہا ہے کہ پاکستانی زبانوں کے فروغ سے ملک مضبوط ہوگا، قومی وحدت اور ہم آہنگی بڑھے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اکادمی ادبیات پاکستان کے زیر اہتمام مادری زبانوں کے عالمی دن کے حوالہ سے منعقدہ 2 روزہ سمپوزیم کے اختتامی سیشن سے خطاب میں کیا۔ وہ اس تقریب کی …

اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) چےئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن نے کہا ہے کہ پاکستانی زبانوں کے فروغ سے ملک مضبوط ہوگا، قومی وحدت اور ہم آہنگی بڑھے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اکادمی ادبیات پاکستان کے زیر اہتمام مادری زبانوں کے عالمی دن کے حوالہ سے منعقدہ 2 روزہ سمپوزیم کے اختتامی سیشن سے خطاب میں کیا۔ وہ اس تقریب کی مہمانِ خصوصی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام زبانوں کو فروغ دینا موجودہ حکومت کے ترجیحی مقاصد میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی زبانوں کی ترقی و فروغ کے لئے ضروری ہے کہ اس سلسلے میں سنجیدگی سے کام کیاجائے۔ اکادمی کے زیر اہتمام اس سمپوزیم میں ماہرین لسانیات کی طرف سے پیش کی گئی تجاویز بہت اہم ہیںاور لینگویج کمیشن آف پاکستان کے قیام کی سفارش ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی زبانوں کے فروغ کے لئے بطور چےئر پرسن بے نظیر انکم سپورٹ اس کا آغاز کیا ہے اور ہر ضلع سے خواتین کی کہانیاں تحریر کرنے کا کام شروع کردیا ہے۔ ی

Leave a Reply