کراچی ۔ 14 مئی (اے پی پی) رواں مالی سال میں مارچ 2017ءکے دوران چائے کی قومی درآمدات میں 26 فیصد سے زائد کا اضافہ دیکھاگیا۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق مارچ 2017 ءکے دوران چائے کی ملکی درآمدات کا حجم 5.235 ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں مارچ 2016 ءکے دوران چائے کا درآمدی حجم 4.145 ارب روپے …
مارچ 2017ءکے دوران چائے کی قومی درآمدات میں 26 فیصد سے زائد اضافہ
کراچی ۔ 14 مئی (اے پی پی) رواں مالی سال میں مارچ 2017ءکے دوران چائے کی قومی درآمدات میں 26 فیصد سے زائد کا اضافہ دیکھاگیا۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق مارچ 2017 ءکے دوران چائے کی ملکی درآمدات کا حجم 5.235 ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں مارچ 2016 ءکے دوران چائے کا درآمدی حجم 4.145 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا اس طرح مارچ 2016ءکے مقابلہ میں مارچ 2017ءکے دوران چائے کی قومی درآمدات میں 26.30 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔








