قاہرہ ۔10اکتوبر (اے پی پی):فلسطینی حکومت نے کہا ہے کہ اس کے پاس موجود خوراک کا ذخیرہ 8 ماہ کے لیے کافی ہے۔ روسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی وزارت اقتصادیات کے ترجمان ابراہیم القادی نے ایک بیان میں فلسطینی شہریوں سے اپیل کی کہ وہ عام حالات میں ضرورت سے زیادہ سامان نہ خریدیں ۔ مان نیوز ایجنسی نے القادی کے حوالے سے بتایا کہ فلسطینی …
مارکیٹ میں موجود خوراک کا ذخیرہ 8ماہ سے ایک سال تک کےلئے کافی ہے، فلسطینی ترجمان

مزید خبریں
قاہرہ ۔10اکتوبر (اے پی پی):فلسطینی حکومت نے کہا ہے کہ اس کے پاس موجود خوراک کا ذخیرہ 8 ماہ کے لیے کافی ہے۔
روسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی وزارت اقتصادیات کے ترجمان ابراہیم القادی نے ایک بیان میں فلسطینی شہریوں سے اپیل کی کہ وہ عام حالات میں ضرورت سے زیادہ سامان نہ خریدیں ۔
مان نیوز ایجنسی نے القادی کے حوالے سے بتایا کہ فلسطینی مارکیٹ میں موجود خوراک کا ذخیرہ آئندہ 8 ماہ کے لیے کافی ہے اور ڈبہ بند خوراک ایک سال سے زیادہ کے لیے کافی ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ بعض علاقوں میں کھانے پینے کی کچھ اشیا کی سپلائی میں اس وقت مشکلات کا سامنا اسرائیل کی طرف سے ناکہ بندی اور تقسیم کاروں پر یہودی آباد کاروں کے حملے کے خدشات کی وجہ سےہے۔








