لندن ۔ 25 جون (اے پی پی) مارین چلچ اور فیلکیانو لوپز نے جیت کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے ایگون اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ تفصیلات کے مطابق لندن میں جاری مینز سنگلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میں سپین کے فیلکیانو لوپز نے بلغاریہ کے گریگور دمتروف کو دلچسپ مقابلے کے بعد 7-5 ، 3-6 اور 6-2 سے شکست دی۔ ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل …
مارین چلچ اور فیلکیانو لوپز ایگون اوپن کے فائنل میں پہنچ گئے

مزید خبریں
لندن ۔ 25 جون (اے پی پی) مارین چلچ اور فیلکیانو لوپز نے جیت کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے ایگون اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ تفصیلات کے مطابق لندن میں جاری مینز سنگلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میں سپین کے فیلکیانو لوپز نے بلغاریہ کے گریگور دمتروف کو دلچسپ مقابلے کے بعد 7-5 ، 3-6 اور 6-2 سے شکست دی۔ ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں کروشیا کے مارین چلچ نے لکسمبرگ کے جائلز مولر کو 6-3 ، 5-7 اور 6-4 سے ہرا کر فائنل کےلئے کوالیفائی کیا۔








