اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، زیریں سندھ، اسلام آباد، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے …
مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، زیریں سندھ، اسلام آباد، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا ہے جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن، بالائی فاٹا اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی اور سب سے زیادہ بارش مری میں21 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔








