مالی بحران، فلسطینی صدر نے تمام مشیروں کو برطرف کر دیا

غزہ ۔ 20 اگست (اے پی پی) فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے اپنے تمام مشیروں کو ان کے عہدوں سے ہٹاتے ہوئے ان کے ساتھ طے پائے تمام معاہدے ختم کردیے ہیں اور انہیں مشیر کے عہدوں کی وجہ سے حاصل تمام مراعات بھی واپس لے لی گئی ہیں۔فلسطین کی سرکاری نیوز ایجنسی'وفا' کے مطابق صدر عباس نے اپنے تمام مشیروں کو فارغ کردیا ہے۔ اس اقدام کے …

غزہ ۔ 20 اگست (اے پی پی) فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے اپنے تمام مشیروں کو ان کے عہدوں سے ہٹاتے ہوئے ان کے ساتھ طے پائے تمام معاہدے ختم کردیے ہیں اور انہیں مشیر کے عہدوں کی وجہ سے حاصل تمام مراعات بھی واپس لے لی گئی ہیں۔فلسطین کی سرکاری نیوز ایجنسی’وفا’ کے مطابق صدر عباس نے اپنے تمام مشیروں کو فارغ کردیا ہے۔ اس اقدام کے پیچھے فلسطینی اتھارٹی کو درپیش مالی بحران ہے۔صدر عباس نے مختلف شعبوں کے لیے بڑی تعداد میں مشیر مقرر رکھے تھے۔رواں سال فروری سے فلسطینی اتھارٹی اس وقت ایک نئے مالی بحران کا شکار ہوگئی تھی جب تک اسرائیل نے فلسطینی اتھارٹی کو واجب الاداء ٹیکسوں کی رقم روکنے کا اعلان کیا تھا۔اسرائیل فلسطینی مارکیٹ کو بھیجی جانے والی اشیاء پر ماہانہ 12 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کے کسٹم ٹیکس جمع کرتا ہے جسے بعد ازاں فلسطینی اتھارٹی کوادا کیا جاتا رہا ہے۔

مزید خبریں