اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) گذشتہ مالی سال 2016-17ءکے دوران موبائل فونز کی درآمدات میں 5.78 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور دوران سال 74 ارب روپے کے موبائل فونز سیٹ درآمد کئے گئے ہیں۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ مالی سال کے دوران ٹیلی کام کی مجموعی ملکی درآمدات میں 0.38 فیصد کی کمی سے درآمدات 141.8 ارب روپے …
مالی سال 2016-17ءکے دوران موبائل فونز کی درآمدات میں 5.78 فیصد اضافہ
اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) گذشتہ مالی سال 2016-17ءکے دوران موبائل فونز کی درآمدات میں 5.78 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور دوران سال 74 ارب روپے کے موبائل فونز سیٹ درآمد کئے گئے ہیں۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ مالی سال کے دوران ٹیلی کام کی مجموعی ملکی درآمدات میں 0.38 فیصد کی کمی سے درآمدات 141.8 ارب روپے تک کم ہو گئیں جبکہ مالی سال 2015-16ءکے دوران درآمدات کا حجم 141.9 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔









