اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اے پی پی) مالی سال 2018-19 ءکے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں چارروز رہ گئے ہیں۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق مالی سال 2018-19ءکیلئے ریٹرن جمع کرنے کی آخری تاریخ 2 اگست مقررکی گئی ہے، انکم ٹیکس قانون کے تحت وہ تمام افراد جو 500 مربع گزسے بڑے گھریا 1000 سی سی سے زیادہ کی گاڑی کے مالک ہیں ان پر …
مالی سال 2018-19ءکے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں چارروز باقی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اے پی پی) مالی سال 2018-19 ءکے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں چارروز رہ گئے ہیں۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق مالی سال 2018-19ءکیلئے ریٹرن جمع کرنے کی آخری تاریخ 2 اگست مقررکی گئی ہے، انکم ٹیکس قانون کے تحت وہ تمام افراد جو 500 مربع گزسے بڑے گھریا 1000 سی سی سے زیادہ کی گاڑی کے مالک ہیں ان پر ٹیکس ریٹرن جمع کرانا لازمی قراردیاگیاہے ۔ ایف بی آر نے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کے اہل تمام شہریوں سے کہاہے کہ وہ ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا فائدہ اٹھائیں اورکسی بھی پریشانی سے بچیں۔ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق ٹیکس ریٹرن جمع کرانے میں توسیع کے نتائج حوصلہ افزاءاورخوش آئند ہیں اوربڑی تعداد میں شہری ٹیکس ریٹرن جمع کرارہے ہیں۔امید ہے کہ دواگست تک ٹیکس ریٹرن جمع کرانے والے شہریوں کی تعداد میں ماضی کے مقابلے میںخاطرخواہ اضافہ ہوگا۔








