مانسہرہ، کورمنگ بالا کے مقام پر آئل ٹینکر بے قابو ہو کر الٹ گیا، ڈرائیور زخمی

مانسہرہ کے علاقے کورمنگ بالا کے مقام پر گلگت جانے والا آئل ٹینکر بے قابو ہو کر الٹنے کے نتیجے میں ڈرائیور جلال زخمی ہو گیا۔

ایبٹ آباد۔ 19 مئی (اے پی پی):مانسہرہ کے علاقے کورمنگ بالا کے مقام پر گلگت جانے والا آئل ٹینکر بے قابو ہو کر الٹنے کے نتیجے میں ڈرائیور جلال زخمی ہو گیا۔ ترجمان ریسکیو 1122 مانسہرہ کے مطابق اطلاع موصول ہوتے ہی کنٹرول روم کی جانب سے فوری طور پر فائر وہیکل اور ایمبولینس جائے حادثہ کی طرف روانہ کر دی گئی۔ تاہم زخمی ڈرائیور کو مقامی افراد نے ابتدائی طور پر ہسپتال منتقل کر دیا۔ آئل ٹینکر میں آگ نہیں لگی، تاہم کسی بھی ممکنہ خطرے اور ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مانسہرہ ابرار علی کی ہدایت پر ریسکیو ٹیم موقع پر موجود ہے اور مکمل طور پر الرٹ ہے۔ ریسکیو اہلکار آئل ٹینکر کی ریکوری مکمل ہونے تک حفاظتی اقدامات یقینی بنا رہے ہیں۔