مانچسٹر میں وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ کا شاندار استقبال

مانچسٹر میں وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ کا شاندار استقبال

اسلام آباد۔2مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ کا مانچسٹر میں شاندار استقبال کیا گیا، برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے قیصر احمد شیخ کی خدمات کو خراجِ تحسین کیا۔ سعمایہ کاری بورڈ کی جانب سے ہفتہ کو یہاں جاری اعلامیہ کے مطابق مانچسٹر میں ڈین ہاؤس پر اعلیٰ سطحی تقریب منعقد ہوئی جس میں اوورسیز پاکستانیوں نے بھرپور شرکت کی۔ وزیر سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ نے اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات کو معیشت کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لیے بہترین منزل ہے۔

انہوں نے حکومت کی جانب سے پیش کردہ مراعات اور مواقع سے استفادہ پر زور دیا۔ قیصر احمد شیخ نے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں پاک برطانیہ تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔ وفاقی وزیر نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی عالمی امن کے لیے کوششوں کو خراجِ تحسین۔ وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے کہا کہ زراعت، آئی ٹی، ٹیکسٹائل سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سرمایہ کاروں کو مکمل سہولت فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔