اسلام آباد ۔ 19 اپریل (اے پی پی) ماڑی پیٹرولیم نے تیل کے بڑے ذخائر ملنے کی خوشخبری سنادی ہے۔ جمعہ کوترجمان پیٹرولیم ڈویژن نے اپنے بیان میں کہاہے کہ غوری بلاک کے ڈھاریاں 1معدنی کنویں سے تیل دریافت ہوا ہے، ڈھاریاں ون سے 372بیرل یومیہ خام تیل ملنے کی توقع ہے۔ انہوں نے کہاکہ ماڑی پٹرولیم کی یہ پنجاب میں دوسری بڑی دریافت ہے، تیل کی نئی دریافت تحصیل …
ماڑی پیٹرولیم نے تیل کے بڑے ذخائر ملنے کی خوشخبری سنادی ہے، ترجمان پیٹرولیم ڈویژن

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 اپریل (اے پی پی) ماڑی پیٹرولیم نے تیل کے بڑے ذخائر ملنے کی خوشخبری سنادی ہے۔ جمعہ کوترجمان پیٹرولیم ڈویژن نے اپنے بیان میں کہاہے کہ غوری بلاک کے ڈھاریاں 1معدنی کنویں سے تیل دریافت ہوا ہے، ڈھاریاں ون سے 372بیرل یومیہ خام تیل ملنے کی توقع ہے۔ انہوں نے کہاکہ ماڑی پٹرولیم کی یہ پنجاب میں دوسری بڑی دریافت ہے، تیل کی نئی دریافت تحصیل گوجرخان کے قریب ڈھاریاں۔1 کے مقام پر کی گئی۔ نئی دریافت ملک میں توانائی بحران پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہوگی۔








