ماں سے بچے میں نئے کورونا وائرس کی منتقلی کا انکشاف ہوا ہے، چین نشریاتی ادارہ

بیجنگ۔ 7 فروری (اے پی پی)چین کے سرکاری نشریاتی ادارے نے ایک نوزائیدہ بچے میں کورونا وائرس کا شبہ ظاہر کیا ہے۔ نشریاتی ادارے کے مطابق بچہ ووہان شہر میں وبا کے مرکز میںگذشتہ اتوار کو پیدا ہوا تھا۔ پیدائش کے 30 گھنٹے بعد اْس میں وائرس کی موجودگی کا پتا لگانے کا ٹیسٹ کیا گیا کیونکہ بچے کی ماں کورونا وائرس سے متاثر تھی۔ ٹیسٹ سے بچے میں وائرس …

بیجنگ۔ 7 فروری (اے پی پی)چین کے سرکاری نشریاتی ادارے نے ایک نوزائیدہ بچے میں کورونا وائرس کا شبہ ظاہر کیا ہے۔ نشریاتی ادارے کے مطابق بچہ ووہان شہر میں وبا کے مرکز میںگذشتہ اتوار کو پیدا ہوا تھا۔ پیدائش کے 30 گھنٹے بعد اْس میں وائرس کی موجودگی کا پتا لگانے کا ٹیسٹ کیا گیا کیونکہ بچے کی ماں کورونا وائرس سے متاثر تھی۔ ٹیسٹ سے بچے میں وائرس کی تصدیق ہو گئی۔اطلاعات کے مطابق بچے میں بخار یا کھانسی جیسی کوئی علامات نہیں تھیں تاہم اسے سانس لینے میں تکلیف تھی۔ ایکسرے فوٹوگرافی سے پھیپھڑوں میں انفیکشن کا انکشاف ہوا۔