ابو ظہبی ۔25اکتوبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کی حکومت نےنئے اماراتی قانون کے تحت ڈرائیونگ کے لئےعمر کی حد کم کر کے 17 سال کر دی ہے۔ عرب نیوز کے مطابق حکومت نے ایکس پر جاری بیان میں ٹریفک ضوابط سے متعلق نئے وفاقی حکم نامے کا اعلان کیاجس کے تحت ڈرائیونگ کی کم از کم عمر اب 17 سال کر دی گئی ہے۔اس سے قبل ڈرائیونگ لائسنس حاصل …
متحدہ عرب امارات،ڈرائیونگ کے لئےعمر کی حد کم کر کے 17 سال کر دی گئی

مزید خبریں
ابو ظہبی ۔25اکتوبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کی حکومت نےنئے اماراتی قانون کے تحت ڈرائیونگ کے لئےعمر کی حد کم کر کے 17 سال کر دی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق حکومت نے ایکس پر جاری بیان میں ٹریفک ضوابط سے متعلق نئے وفاقی حکم نامے کا اعلان کیاجس کے تحت ڈرائیونگ کی کم از کم عمر اب 17 سال کر دی گئی ہے۔اس سے قبل ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کی عمر 18 سال تھی۔
یہ اعلان ایک نئے قانون کے ساتھ آیا ہے جس میں پیدل چلنے والوں کو ایسی سڑکیں عبور کرنے سے روک دیا گیا ہے جس پر چلنے والی گاڑیوں کی حد رفتار 80 کلومیٹر فی گھنٹہ مقررہے۔








