ابوظہبی۔20نومبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کے راس الخیمہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں نیا وی وی آئی پی ٹرمینل اور پرائیویٹ جیٹ ہینگر قائم کیا جائے گا۔اماراتی نیوز ایجنسی ’’وام‘‘ کے مطابق راس الخیمہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ فالن ایگزیکٹو ایوی ایشن کے تعاون سے ایک جدید VVIP ٹرمینل اور پرائیویٹ جیٹ ہینگر تعمیر کیا جائے گا جس کا مقصد امارت کو عالمی تفریحی اور سیاحتی …
متحدہ عرب امارات، راس الخیمہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں نیا وی وی آئی پی ٹرمینل اور پرائیویٹ جیٹ ہینگر قائم کرنے کا اعلان

مزید خبریں
ابوظہبی۔20نومبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کے راس الخیمہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں نیا وی وی آئی پی ٹرمینل اور پرائیویٹ جیٹ ہینگر قائم کیا جائے گا۔اماراتی نیوز ایجنسی ’’وام‘‘ کے مطابق راس الخیمہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ فالن ایگزیکٹو ایوی ایشن کے تعاون سے ایک جدید VVIP ٹرمینل اور پرائیویٹ جیٹ ہینگر تعمیر کیا جائے گا جس کا مقصد امارت کو عالمی تفریحی اور سیاحتی مرکز کے طور پر مستحکم کرنا اور شمالی امارات کے لیے اعلیٰ پروفائل مسافروں کا نیا دروازہ کھولنا ہے۔
یہ اعلان دبئی ایئر شو 2025 کے دوران فالن ایگزیکٹو ایوی ایشن کے ساتھ فکسڈ بیس آپریشن (FBO) کی ترقی و آپریشن کے معاہدے پر دستخط کے بعد سامنے آیاہے۔منصوبے کے تحت 1,500 مربع میٹر پر مشتمل ٹرمینل، 8,000 مربع میٹر کا ملٹی پرپز ہینگر اور 9,000 مربع میٹر کا اپرن و پارکنگ ایریا شامل ہوگا۔ ایئرپورٹ کی راس الخیمہ کے ساحلی ریزورٹس اور آنے والے وِن المرجان آئی لینڈ ریزورٹ کے قریب موجودگی اس نئی سہولت کی کشش میں مزید اضافہ کرے گی۔
راس الخیمہ سول ایوی ایشن کے چیئرمین اور ایئرپورٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین انجینئر شیخ سالم بن سلطان بن صقر القاسمی نے کہا کہ یہ منصوبہ متحدہ عرب امارت کے عالمی سیاحتی مقام کے طور پر ابھرنے میں ایک اہم قدم ہے اور اسے اعلیٰ قدر کے سرمایہ کاروں اور مسافروں کے لیے مزید پرکشش بنائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ منصوبہ پائیدار سیاحت کو فروغ دینے کے لیے جدید ٹیکنالوجی، ماحول دوست ڈیزائن اور مستقبل کی موبلٹی کے حلوں کو یکجا کرتا ہے اور یو اے ای کی معاشی تنوع کی طویل المدتی حکمت عملی کی نمائندگی کرتا ہے۔
اس موقع پر ایلیکس گروپ انویسٹمنٹ کے چیئرمین سلطان راشد عبداللہ راشد الشینے نے کہا کہ راس الخیمہ میں توسیع کا مقصد پورے یو اے ای میں پرائیویٹ ایوی ایشن سروسز کو بہتر بنانا ہے۔ نئی سہولت لگژری، آپریشنل صلاحیت اور پائیداری کو یکجا کرتی ہے اور گروپ کی دبئی المکتوم VIP ٹرمینل سروسز کا بہترین تکمیلی حصہ بنے گی۔نیا VVIP ٹرمینل رائل لاؤنج، چار خصوصی VVIP لاؤنجز، پریمیئم مہمان نوازی کے علاقے اور اعلیٰ درجے کے سفری ماحول پر مشتمل ہوگا جو نجی اور اہم شخصیات کی ضروریات کے مطابق تیار کیا جائے گا۔
ٹرمینل کے ایئر سائیڈ انفراسٹرکچر میں ہیلی پیڈ، جدید پارکنگ ایریاز اور عمودی ہوائی سفر (ورٹیکل موبلٹی) کے مستقبل کے حل کے لیے جگہ شامل ہوگی۔سہولت بین الاقوامی ہوا بازی کے معیار کے مطابق تعمیر کی جا رہی ہے اور فالکن سگنیچر ایکسپیرینس فراہم کرے گی، جو مسافروں کو اعلیٰ درجے کی پرائیویسی، تیز رفتار سروس اور حسبِ ضرورت سہولیات مہیا کرے گی۔ ہینگر کمپلیکس مختلف اقسام کے پرائیویٹ جیٹس، جن میں الٹرا لانگ رینج طیارے بھی شامل ہیں، کی مرمت اور آپریشن کے لیے تیار کیا گیا ہے۔منصوبے کا ایک اہم ستون پائیداری ہے۔
ٹرمینل اور ہینگرز کو LEED گولڈ سرٹیفیکیشن کے معیار کے مطابق ڈیزائن کیا جا رہا ہے، جن میں سولر پاور کے ذریعے 35 فیصد توانائی کی فراہمی، مکمل طور پر الیکٹرک گراؤنڈ سپورٹ آلات اور ٹیک آف کے لیے سستین ایوی ایشن فیول کے استعمال کی سہولت شامل ہے۔
یہ اقدامات منصوبے کو نیٹ زیرو آپریشنل ایمیشنز کے ہدف کے قریب لے جائیں گے۔یہ ترقی راس الخیمہ کے ہوابازی کے شعبے میں ایک بڑی سرمایہ کاری ہے اور متحدہ عرب امارت کی معیشت کو فائدہ پہنچانے کی توقع ہے، جو دنیا کی ایک تہائی آبادی سے صرف چار گھنٹے کی پرواز کی دوری پر واقع ہے۔ منصوبے کی تعمیر 15 مہینے میں مکمل ہوگی جبکہ افتتاح 2027 کی پہلی سہ ماہی میں متوقع ہے۔








