متحدہ عرب امارات ،قومی سائبر نظام نے 634 اداروں پر ہونے والے سائبر حملوں کو ناکام بنایا

ابوظہبی ۔26مارچ (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کے قومی سائبر نظام نے ملک کے 634 سرکاری اور نجی اداروں پر ہونے والے سائبر حملوں کو کامیابی سے ناکام بنا دیا۔ امارات نیوز ایجنسی وام کے مطابق ان حملوں کا مقصد اہم اور اسٹریٹجک شعبوں سے ڈیٹا چوری کرنا تھا تاہم جدید ترین بین الاقوامی حفاظتی طریقہ کار کی مدد سے ان سے بروقت نمٹا گیا۔ یو اے ای حکومت کے …

ابوظہبی ۔26مارچ (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کے قومی سائبر نظام نے ملک کے 634 سرکاری اور نجی اداروں پر ہونے والے سائبر حملوں کو کامیابی سے ناکام بنا دیا۔ امارات نیوز ایجنسی وام کے مطابق ان حملوں کا مقصد اہم اور اسٹریٹجک شعبوں سے ڈیٹا چوری کرنا تھا تاہم جدید ترین بین الاقوامی حفاظتی طریقہ کار کی مدد سے ان سے بروقت نمٹا گیا۔

یو اے ای حکومت کے سربراہ برائے سائبر سیکیورٹی ڈاکٹر محمد الکویتی نے امارات نیوز ایجنسی (وام) کو بتایا کہ "روز 87168” نامی ایک سائبر گروپ نے ‘اورکل کلائوڈ ‘کے ‘ایس ایس او‘اور ‘ایل ڈی اے پی ’ سسٹمز کو ہیک کرنے کا دعویٰ کیا جس کے نتیجے میں دنیا بھر کے تقریباً 60 لاکھ صارفین کا حساس ڈیٹا لیک ہونے کی اطلاعات سامنے آئیں جن میں پاس ورڈز بھی شامل ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ عالمی سطح پر اس واقعے سے تقریباً 1 لاکھ 40 ہزار ادارے متاثر ہو سکتے ہیں، جن میں یو اے ای کے 634 ادارے بھی شامل ہیں، ان میں 30 سرکاری ادارے، 13 نجی ادارے اور دیگر مختلف شعبے شامل ہیں۔سائبر سیکیورٹی کونسل نے بتایا کہ ملک بھر میں ہنگامی سائبر نظام کو فعال کر دیا گیا ہے تاکہ ڈیجیٹل نظاموں کو کسی بھی ممکنہ حملے یا خطرے سے محفوظ رکھا جا سکے۔ یہ اقدام متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل ہم آہنگی کے تحت اٹھایا گیا ہے۔