ابوظہبی ۔ 20 جولائی (اے پی پی) متحدہ عرب امارات میں50 سے زیادہ مزدوروں کی خدمات حاصل کرنے والی کمپنی اپنے عملے کو مفت رہائش دینے کی پابند ہو گی۔ متحدہ عرب امارات کے سرکاری خبر رساںادارے کے مطابق حکومت کے اس فرمان پر اس سال دسمبر سے عمل درآمد ہو گا۔ اس سہولت سے وہ مزدور فائدہ اٹھا سکیں گے جن کا ماہانہ مشاہرہ دو ہزار اماراتی درہم سے …
متحدہ عرب امارات ، کم تنخواہ پانے والے مزدوروں کو مفت رہائش فراہم کرنے کا حکم
ابوظہبی ۔ 20 جولائی (اے پی پی) متحدہ عرب امارات میں50 سے زیادہ مزدوروں کی خدمات حاصل کرنے والی کمپنی اپنے عملے کو مفت رہائش دینے کی پابند ہو گی۔ متحدہ عرب امارات کے سرکاری خبر رساںادارے کے مطابق حکومت کے اس فرمان پر اس سال دسمبر سے عمل درآمد ہو گا۔ اس سہولت سے وہ مزدور فائدہ اٹھا سکیں گے جن کا ماہانہ مشاہرہ دو ہزار اماراتی درہم سے کم ہے۔متحدہ عرب امارات میں انسانی وسائل کے وزیر صقر غباش کے مطابق حکام کم تنخواہ پانے والے مزدوروں کے لئے بنائی گئی ان رہائشوں کا باقاعدگی سے معائنہ کریں گے









