ابوظہبی ۔10ستمبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات میں نجی شعبے کے ملازمین کے لئے 15 ستمبر کو عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ خبر رساں ادارے وام کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت انسانی وسائل اور ایمریٹائزیشن نے اعلان کیا ہے کہ15 ستمبر بروز اتوارکو نجی شعبے کے ملازمین کےلئے عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے تنخواہ کے ساتھ تعطیل ہوگی۔ …
متحدہ عرب امارات میں نجی شعبے کے ملازمین کے لئے 15 ستمبر کو عید میلاد النبی ؐ کی تعطیل کا اعلان

مزید خبریں
ابوظہبی ۔10ستمبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات میں نجی شعبے کے ملازمین کے لئے 15 ستمبر کو عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
خبر رساں ادارے وام کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت انسانی وسائل اور ایمریٹائزیشن نے اعلان کیا ہے کہ15 ستمبر بروز اتوارکو نجی شعبے کے ملازمین کےلئے عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے تنخواہ کے ساتھ تعطیل ہوگی۔
یہ فیصلہ 2024 کی سرکاری تعطیلات کے حوالے سے یو اے ای کابینہ کی قرارداد کے مطابق کیا گیا ہے۔اس موقع پر وزارت نے متحدہ عرب امارات کی قیادت، شہریوں اور رہائشیوں کو نیک خواہشات اور مبارکباد پیش کی ہے۔








