متحدہ عرب امارات نے اٹلی میں نوجوان گھوڑوں کی ایف ای آئی اینڈورینس ورلڈ چیمپئن شپ جیت لی

سارڈینیا۔30ستمبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات نے اٹلی میں نوجوان گھوڑوں کی ایف ای آئی اینڈورینس ورلڈ چیمپئن شپ جیت لی۔متحدہ عرب امارات کی نیوز ایجنسی وام کے مطابق اٹلی کے شہر سارڈینیا میں منعقد ہونے والی 120 کلومیٹر’’ایف ای آئی اینڈورنس ورلڈ چیمپئن فارینگ ہارسز‘‘ میں اماراتی گھڑسواروں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم اور انفرادی دونوں ایونٹس میں طلائی تمغے جیت لیے ہیں۔ فیڈریشن ایکوسٹری انٹرنیشنل …

سارڈینیا۔30ستمبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات نے اٹلی میں نوجوان گھوڑوں کی ایف ای آئی اینڈورینس ورلڈ چیمپئن شپ جیت لی۔متحدہ عرب امارات کی نیوز ایجنسی وام کے مطابق اٹلی کے شہر سارڈینیا میں منعقد ہونے والی 120 کلومیٹر’’ایف ای آئی اینڈورنس ورلڈ چیمپئن فارینگ ہارسز‘‘ میں اماراتی گھڑسواروں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم اور انفرادی دونوں ایونٹس میں طلائی تمغے جیت لیے ہیں۔

فیڈریشن ایکوسٹری انٹرنیشنل (ایف ای آئی) کی زیر نگرانی ہونے والے اس ایونٹ میں دنیا بھر کے 22 ممالک کے تقریباً 100 سواروں نے شرکت کی۔راشد سعید حمد الکتبی نے انفرادی مقابلے میں طلائی تمغہ حاصل کیا، یہ ان کی اس چیمپئن شپ میں پانچویں انفرادی فتح ہے جو متحدہ عرب امارات کی اس چیمپئن شپ میں شرکت کی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے۔

اماراتی ٹیم جس میں سالم حمد ملحوف، سعید احمد الشمسی، سعید سالم المہیری، اور سیف جمعہ بالجفلی بھی شامل تھے، نے ٹیم ایونٹ میں بھی طلائی تمغہ حاصل کیا۔ اس جیت سے متحدہ عرب امارات کے گزشتہ ایک دہائی کے دوران چیمپئن شپ کی تاریخ میں پانچ ٹائٹلز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

مزید خبریں