دبئی ۔30اکتوبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کے بحری جہاز ’عبید‘ نے پوری دنیا میں لکڑی کے سب سے بڑے جہاز ہونے کا نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ الامارات الیوم کے مطابق اماراتی بحری جہاز عبید کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں لکڑی کا سب سے بڑا جہاز تسلیم کرلیا گیا۔ یہ 91.47 میٹر لمبا اور 20.41 میٹر چوڑا ہے۔جہاز کی انچائی 11.22 میٹر ،اس کا وزن 2500 ٹن …
متحدہ عرب امارات کا بحری جہاز گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل

مزید خبریں
دبئی ۔30اکتوبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کے بحری جہاز ’عبید‘ نے پوری دنیا میں لکڑی کے سب سے بڑے جہاز ہونے کا نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ الامارات الیوم کے مطابق اماراتی بحری جہاز عبید کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں لکڑی کا سب سے بڑا جہاز تسلیم کرلیا گیا۔ یہ 91.47 میٹر لمبا اور 20.41 میٹر چوڑا ہے۔جہاز کی انچائی 11.22 میٹر ،اس کا وزن 2500 ٹن ہے۔ اس کی تیاری میں 1700 ٹن لکڑی اور 800 ٹن لوہا استعمال کیا گیا۔ جہاز کی تیاری میں ملکی اور برآمدی سامان استعمال کیا گیا ہے۔ اس سے چھ ہزار ٹن سامان منتقل کیا جاسکتا ہے۔ جہاز کی لکڑی افریقہ سے درآمد کی گئی۔ اس میں دو موٹریں لگی ہیں۔ ہر ایک 1850ہارس پاور کی ہے۔ یہ جہاز امارات، یمن، صومالیہ، سوڈان، مصرِ، کینیا، پاکستان، انڈیا اورعراق سمندری کارگو سروس کے لیے استعمال ہوگا۔ امارات نے یہ نیا کارنامہ ماجد عبید بن ماجد الفلاسی اینڈ سنز نامی کمپنی نے انجام دیا ہے جو کئی عشروں دبئی میں کئی عشروں سے کمرشل بوٹس کا کاروبار کررہی ہے۔








