متحدہ عرب امارات کا یمن سے انسداد دہشتگردی یونٹس واپس بلانے کا اعلان، سعودی خودمختاری کے احترام کا اعادہ

دبئی ۔31دسمبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات نے یمن میں اپنے باقی ماندہ انسداد دہشتگردی یونٹس کے انخلا کا اعلان کیا ہے۔ اماراتی نیوز ایجنسی پر جاری کیے بیان میں یو اے ای کی وزارت دفاع نے کہا کہ یہ فیصلہ رضاکارانہ طور پر اور متعلقہ بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ ہم آہنگی میں لیا گیا جس کے ذریعے امارات کے اہلکاروں کی حفاظت کو یقینی بنایا گیا۔ بیان …

دبئی ۔31دسمبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات نے یمن میں اپنے باقی ماندہ انسداد دہشتگردی یونٹس کے انخلا کا اعلان کیا ہے۔ اماراتی نیوز ایجنسی پر جاری کیے بیان میں یو اے ای کی وزارت دفاع نے کہا کہ یہ فیصلہ رضاکارانہ طور پر اور متعلقہ بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ ہم آہنگی میں لیا گیا جس کے ذریعے امارات کے اہلکاروں کی حفاظت کو یقینی بنایا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ اقدام موجودہ حالات کے جامع جائزے کے بعد لیا گیا جو علاقائی سلامتی اور استحکام کے لیے متحدہ عرب امارات کے وسیع تر وعدوں سے ہم آہنگ ہے۔متحدہ عرب امارات نے کہا کہ یمن کے مشرقی گورنریٹس حضرموت اور المہرہ میں واقعات کے آغاز کے بعد سے اس کی پوزیشن سعودی عرب کے ساتھ ہم آہنگی میں کشیدگی پر قابو پانے، کشیدگی میں کمی کی حمایت، اور افہام و تفہیم کے لیے کام کرنے پر مرکوز رہی ہے جو سلامتی، استحکام اور شہریوں کے تحفظ کو برقرار رکھتی ہے۔

مزید خبریں